Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ رہنے کا حق ادا کرنے والی شخصیت حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا پر لاکھوں سلام ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):بِن دیکھے ایمان لانا

حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا کا دوسرا بہت اعلیٰ وَصْف ہے: غیب کی باتوں پر کامِل یقین رکھنا۔ آپ صَلَّی رَضِیَ اللہُ عنہا کے ایمان کی پختگی اور مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ جب پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے شہزادےحضرت قاسِم رَضِیَ اللہُ عنہ کا انتقال ہوا، حضرت خدیجہرَضِیَ اللہُ عنہا نے عَرْض کی:یا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! کاش!اللہ پاک قاسم کو مدّتِ رضاعت (یعنی دُودھ پینے کی عمر) پوری ہونے تک زندہ رکھتا۔رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اس کی رِضاعت جنّت میں پوری ہو گی۔ آپ رَضِیَ اللہُ عنہا نے عَرْض کیا:یا رَسُولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اگر میں اس بات کو جانتی تو مجھ پر یہ کام آسان ہو جاتا۔ سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو میں اللہ پاک سے دُعا کر دوں اور تم اِس کی آواز سن لو؟ اس پر آپ رَضِیَ اللہُ عنہا نے عَرْض کیا:نہیں،بلکہ میں اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تصدیق کرتی ہوں۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! ایک پوشیدہ بات پر اس قدر پختہ ایمان کہ دیکھنے وسننے کی حاجت ہی نہ سمجھی اور بِن دیکھے و سنے ہی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تصدیق کر دی۔یہ اس دور کی بات ہے جب سیِّدِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تصدیق کرنے والے بہت تھوڑے تھے لیکن قربان جائیے اُمُّ المؤمنین حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا پر کہ ان دِنوں میں بھی ایسی کامِل


 

 



[1]... ابن ماجہ، كتاب الجنائز، باب ماجاء فى الصلاة...الخ، صفحہ:243، حديث:1512