Faizan e Khadija tul Kubra

Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

آنکھ جھوٹی ہے اور نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سچّے ہیں کیونکہ ہماری آنکھ ہزار دفعہ غلطی کر جاتی ہے مگر ان کا فرمان کبھی غلط نہیں ہوتا۔ ([1])کسی شاعر نے کیا خوب کہا:

اگر شاہ رَوْزِ رَا گَوْیَد شَبْ اَسْت اِیْں

بَیَایَد گُفَتْ اِیْں کَہْ مَاہ و پَروِیْں

شعر کا مفہوم: اگر بادشاہ دِن کے وقت کو کہے کہ یہ رات ہے تو کہنا چاہئے: جی ہاں! یہ دیکھو! چاند تارے نظر آ رہے ہیں۔

اللہ پاک ہمیں سَیّدہ خدیجۃ ُالکبریٰرَضِیَ اللہُ عنہا کا فیضان نصیب فرمائے، ہمیں چاہیے کہ آپ رَضِیَ اللہُ عنہا کی پاکیزہ سیرت خود بھی پڑھیں اور اپنے اَہْلِ خانہ بالخصوص گھر کی خواتین کو ان کی سیرت پڑھنے کی ترغیب دلائیں۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبے المدینۃ العلمیہ (Islamic Research Center)نے حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا کی سیرت پر بہت پیاری اور آسان کتاب لکھ کر ہمیں دی ہے، اس کا نام ہے:فیضانِ خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا۔ مکتبۃ المدینہ سے یہ کتاب ہدیۃً طلب کیجئے! خود بھی پڑھیئے اور اپنے اَہْلِ خانہ کو، عزیز رشتے داروں اور دوست احباب وغیرہ کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔

 اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔کاش! حضرت اُمُّ الْمُؤْمِنِین خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا کے صدقے ہمیں بھی عشقِ رسول کی بےپناہ دولت ملے، دِین کی خدمت کرنے، دین کے لئے اپنا تن، من، لٹانے کی توفیق نصیب ہو اور کاش! کاش! ہمیں پختہ ترین ایمان نصیب ہو جائے، کاش! ہم کامِل ایمان والے سچّے پکّے، باکردار مسلمان بننے میں کامیاب ہو جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔


 

 



[1]...تفسیر نعیمی،پارہ :1،سورۂ بقرہ،زیرآیت :3،جلد:1صفحہ:128-129ملتقطاً۔