Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

دنیا میں جنتی پھل سے لطف اندوز

اُمُّ المؤمنین حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ عنہا کو دنیا میں رہتے ہوئے جنّتی پھل سے لطف اندوز ہونے کا شرف بھی حاصل ہے چنانچہ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ عنہا کو جنّتی انگور کِھلائے۔([1])

مالِکِ کونین ہیں گو پاس کچھ رکھتے نہیں                           دو جہاں کی نعمتیں ہیں ان کے خالی ہاتھ میں

نماز کی ادائیگی

اُمُّ المؤمنین حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ عنہا کو اسلام کے دنیا میں جلوہ گر ہونے کے پہلے ہی دن نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہے،اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ علیہفرماتے ہیں: حُضُور سیِّدِعالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر پہلی بار جس وقت وحی اُتری اور نبوتِ کریمہ ظاہِر ہوئی اسی وقت حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے نماز پڑھی اور اسی دن اُمُّ المؤمنین حضرت خدیجۃ رَضِیَ اللہُ عنہا نے بھی پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے نماز سیکھ کر پڑھناشروع کر دی۔([2])

حضرتِ ابورافعرَضِیَ اللہُ عنہفرماتے ہیں:رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پیر کے روز صبح کے وقت نماز پڑھی، حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ عنہا نے پیر کے دن اس کے آخری حصے میں نماز پڑھی۔([3])

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت خدیجۃُ الکبریٰ


 

 



[1]... معجم اوسط،جلد:4،صفحہ:315، حديث:6098۔

[2]... فتاویٰ رضویہ،جلد:5،صفحہ:83 خلاصۃً۔

[3]... معجم كبير، جلد:1،صفحہ:251، حديث:945۔