Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

کی بہاریں ہیں،دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں یہ سنتیں سیکھی جا سکتی ہیں*امیرِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو براہِ راست (Live)بعدنمازِعشا مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، مدنی مذاکرے میں پابندی سے شرکت کرتے رہئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عِلْمِ دین کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور *عِلْمِ دین سیکھنے کا سب سے بہترین انداز؛ جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیجئے! ابھی شوال سے دَرْسِ نظامی (یعنی عالِم کورس) کی نئی کلاسیں شروع ہو رہی ہیں، جامعۃ المدینہ کے داخلے جاری ہیں، اگر ہم دَرْسِ نظامی (یعنی عالِم کورس) کر لیں، پھر تو کیا ہی شان ہے، اس کی برکت سے ہمیں قرآنِ کریم سمجھنا آجائے گا، عِلْمِ تفسیر، عِلْمِ حدیث، عِلْمِ فقہ، عِلْمِ تصوّف اور بہت سارے دِینی عُلوم اور عِلْمِ دین کی بڑی بڑی عربی کتابیں پڑھنا ہم سیکھ جائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں عِلْمِ دین سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کا جذبہ عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا کا مختصر تعارُف

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان یعنی ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پہلی زوجہ محترمہ ہیں۔

یہ بات بھی ہر مسلمان کو یاد رکھنی چاہئے کہ ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی کُل11 اَزْواجِ پاک ہیں، ان پاکیزہ اَزْواج کو اُمَّہَاتُ الْمُؤْمِنِین یعنی مسلمانوں کی مائیں کہا جاتا ہے۔ اللہ پاک ،پارہ:21 سورۂ احزاب کی آیت:6 میں فرماتا ہے:

اَلنَّبِیُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْؕ-

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:یہ نبی مسلمانوں کے ان کی جانوں سے زیادہ مالک ہیں اور ان کی بیویاں ان کی مائیں ہیں۔