Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

امام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! رَمضَانُ المُبارَک کا بابرکت مہینا جاری ہے، اس مبارک مہینے کی 15 تاریخ کو سَیّدہ خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا کے پیارے نواسے اما م حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ کا یومِ ولادت بھی ہے۔آئیے اس مناسبت سے آپ کا ذکرِ خیر بھی سن لیتے ہیں۔ امامِ حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ3ہجری 15رَمضانُ المبارَک کو مدینہ پاک میں پیدا ہوئے۔ ([1]) پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے آپ کا نام حسن رکھا۔([2])آپ رَضِیَ اللہُ عنہاس قدر خوبصورت تھے کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ عنہکہا کرتے تھے: اللہ پاک کی قسم! کسی عورت کے یہاں حضرت حسن رَضِیَ اللہُ عنہجیسا (خوبصورت) بچہ پیدا نہیں ہوا۔([3])اللہ پاک کے آخری نبی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم آپ سے بہت محبت فرماتے تھے، آپ کو اپنے مبارک کندھوں پر سوار کر لیا کرتے تھے،ایک مرتبہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم آپ کو کندھے پرسُوار کئے ہوئے تھے تو ایک صاحِب نے عرض کی صاحبزادے !آپ کی سواری توبڑی اچھی ہے۔ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:وَنِعْمَ الرَّاکِبُ ہُوَسواربھی تو کیسا اچھا ہے۔([4])

آپ رَضِیَ اللہُ عنہکے بہت فضائل ہیں*امامِ حسن وحسین رَضِیَ اللہُ عنہما جنّتی نوجوانوں کے سردار ہیں([5])* پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے آپ کے بارے میں فرمایاکہ یہ دنیا میں میرا پھول ہے([6])*ایک مقام پر فرمایا:اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو


 

 



[1]... تاریخِ طبری، جلد:2، صفحہ:76۔

[2]... سوانح کربلا، 92۔

[3]... سُبل الْہُدیٰ، بعض فضائل آل رسول اللہ ...الخ، الباب الحادی عشر...الخ، جلد:11،صفحہ:69۔

[4]... ترمذی، ابواب المناقب...الخ، صفحہ:858، حدیث:3790۔

[5]... ترمذی، ابواب المناقب...الخ، باب مناقب ابی محمد الحسن...الخ، صفحہ:855، حدیث:3775۔

[6]... مسند بزار، جلد:9، صفحہ:111، حدیث:3657۔