Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

ہے*ہم اسے علاقائی دورہ کہتے ہیں۔آپ بھی عاشقانِ رسول کے ساتھ مل کر علاقائی دَوْرہ کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *سُنّتِ انبیاء پر عَمَل کی سَعَادت ملے گی*نیکی کی دَعْوَت عام کرنے کا ثواب ملے گا*حدیثِ پاک کے مطابق نیکی کی راہ دکھانے والا، نیکی کرنے والے جیسا ہے([1])*اگر ہماری نیکی کی دعوت سے ایک شخص بھی نیک نمازی بن گیا تو یقین مانیئے! وارے ہی نیارے ہو جائیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اوقاتِ نماز(Prayer Times) ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے آئی، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتِ نماز (Prayer Times) جاری کی ہے*اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے نمازوں کے اوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کی جاسکتی ہے *جماعت کے وقت موبائل کو آٹو سائلنٹ کرنے کا آپشن بھی موجود ہے*اس کے علاوہ، قرآن پاک عربی متن اور ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے اور سننے کی سہولت موجود ہے*اذکار (روحانی علاج) بھی دیئے گئے ہیں*کاونٹر تسبیح کے ذریعے آپ اپنے روازنہ کے اوراد پڑھ سکتے ہیں*اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ ریڈیو مدنی چینل سن سکتے ہیں* اذکارِ نماز کو بھی تجوید کے ساتھ شامل کیا گیا ہے* عیسوی اور اسلامی کیلنڈر کی سہولت بھی موجود ہے۔*اس کے علاوہ آپ اس ایپلی کیشن کے ڈیش بورڈ کو 2کلر تھیم میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... ترمذی، صفحہ:628، حدیث:2670ملتقطاً۔