Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نعمت کا شُکْر کیسے ادا کریں؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم نے  یومِ آزادی منانے کےغلط طریقوں کے بارے میں سنا کہ جشنِ آزادی کے نام پر گانےبجانا، جشنِ آزادی کے نام پررَقص وسُرُور کی محفلیں سجانا، جشنِ آزادی کے نام پربندوں کے حُقُوق پامال کرنا،جشنِ آزادی کے نام پرلوگوں کوجانی ومالی نقصان پہنچانا، جشنِ آزادی کے نام پرشراب نوشی کرنا، یقیناًاللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی نعمت جو ہمیں وطنِ عزیز کی صُورت میں حاصل ہوئی، اس کی ناقدری کرناہے۔ اگر ہمیں اِس موقع پر خوشی کا اظہار کرناہی ہے تو ایسے طریقے سے کریں ،جس میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی  رِضا شَامل ہومثلاً  ،

نوا فل ادا کیجئے

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا اور اس نعمت(یعنی وطنِ عزیز کے ملنے) کا شُکْر ادا کرنے کی نیت سےنوافل ادا کیجئے۔سُبْحَانَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!نوافل پڑھنے کی بھی کیاپیاری فضیلت ہے:

سرکارِ مدینہ،قرارِ قلب و سِینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:"جو شخص وضوکرے اور اچھا وُضوکرے اورظاہر و باطن کے ساتھ متوجہ ہوکردو(2)رکعت پڑھے،اُس کے لیے جنّت واجب ہو جاتی ہے۔

پھر یوں دُعا  بھی کیجئے کہ یا ربّ عَزَّ  وَجَلَّ !تُونے ہمیں آزاد ملک کی صورت میں جو نعمت عطافرمائی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرما ،اس میں تیرے ہی احکامات اور تیری رضا والے کام کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہر اس کام سے بچنے کی توفیق عطا فرما،جس سے تُواورتیرے پیارےحبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَناراض ہوتے ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد