Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

گئی ہے۔جن عاشقانِ رسول کوکتب و رسائل خرید کرمطالعہ کرنے میں دُشواری ہویا کسی وجہ سے مدنی چینل دیکھنے سے محرومی ہوتو"المدینہ لائبریری"کے ذریعے کتب و رسائل کا مطالعہ بھی کیا جاسکتا ہے،100فیصدی اسلامی چینل "مدنی چینل" کے علمِ دین سے مالا مال ایک سے بڑھ کر ایک سلسلوں کے ذریعے ہم بھی دولتِ علمِ دین جمع کرسکتے ہیں۔

مرحومین کے اِیصالِ ثواب کے لیے"المدینہ لائبریری"میں مختلف موضوعات پر مشتمل امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور علمائے اہلسنت کی کتب و رسائلs،CD ۔ s،VCD اور میموری کارڈز وغیرہ رکھنے کی ترکیب بھی کی جاسکتی  ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلس المدینہ لائبریری کو مزید ترقیاں اور عروج نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شکرِ الٰہی بجالانے کے چند طریقے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم نے نعمتوں پر شکر کی برکتیں اور ناشکری کی وعیدیں سُنیں، اُمید ہے کہ دل میں نعمتوں کی قدر،نعمتوں پر شکر بجالانے اور ناشکری سے بچنے کا مدنی ذہن بنا ہوگا۔مگر یاد رہے! اس مدنی سوچ کے مطابق عمل کرنے اور اس پر استقامت(Steadfastness) پانے کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں نعمتوں پر شکر بجالانے کے کچھ نہ کچھ طریقے بھی معلوم ہوں۔توآئیے!اب اللہعَزَّ  وَجَلَّ   کی عطا کردہ نعمتوں پر اس کا شکر بجالانے کے چند طریقے بھی سنتے ہیں تاکہ ان کی برکت سے ہم اپنے رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ  کے شکرگزار بندے بن جائیں ،چنانچہ

شکر سے متعلق مطالعہ کیجئے !

(1)جب بھی موقع ملے شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمدالیاس عطّار قادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اورمکتبۃ المدینہ  کی  دیگر کتب ورسائل  کا