Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

کرے تو اللہ تعالٰی اسے دنیا میں اس نعمت سے نفع دیتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کے آخرت میں درجات بلند فرماتا ہے اور جس پر اللہ تعالٰی نے دنیا میں انعام فرمایا اور اس نے شکر ادا نہ کیا اور نہ اللہ تعالٰی کے لئے اس نے تواضع کی تو اللہ تعالٰی دنیا میں اس نعمت کا نفع اس سے روک لیتا ہے اور اس کے لئے جہنم کا ایک طبق کھول دیتا ہے ،پھر اگر اللہ تعالٰی چاہے گا تو اسے (آخرت میں ) عذاب دے گا یا اس سے در گزر فرمائے گا۔(رسائل ابن ابی الدنیا، التواضع والخمول، ۳/۵۵۵، رقم: ۹۳)

”مجلس المدینہ لائبریری “

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سنا آپ نے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرنے کے بجائے شیطان کے راستے پر چلتے ہوئےناشکری کااِرتکاب کرنا کس قدر تباہ کن ہے کہ نعمتوں کی ناقدری و ناشکری کرنے کی نحوست  سے نہ صرف نعمتوں سے محرومی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے بلکہ یہ عمل جہنّم میں جانے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذاصرف خوش حالی میں ہی اللہعَزَّ  وَجَلَّ   کا شکر ادا نہ کریں بلکہ خستہ حالی،پریشانی،بیماری،تکلیف میں بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی دیگر نعمتوں پر نظررکھتے ہوئے ناشکری سے بچنا چاہیے۔یاد رہے!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر خدمتِ دِین کے کاموں میں اپنے آپ کو مشغول رکھنا بھی ناشکری کی آفت سے چھٹکارا پانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیابھر میں خدمتِ دین کے 103سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ”مجلس المدینہ لائبریری“بھی ہے۔ علمِ دین کی روشنی پھیلانا اور لوگوں کو درست اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانا،اس مجلس کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ مختلف مدنی مراکز (فیضانِ مدینہ)میں(مسجد و فنائے مسجدکے علاوہ)قائم المدینہ لائبریری میں مطالعہ کرنے کے لئے خوشگوار ماحول میں سنّتوں بھرے آڈیو،ویڈیو بیانات،مدنی مذاکرے سننے اور مدنی چینل دیکھنے کے لئے کمپیوٹرز /LCDs کی ترکیب بنائی