Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

فرماتے:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے ہمیں یہ نعمتیں عطا فرمائیں،وہ نعمتیں عطا فرمائیں،ہم پریہ احسان فرمایا،وہ احسان فرمایا۔ (یوں یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا)(شعب الایمان،باب فی تعديد ،حدیث:٤٤٥٢ ،۴/ ١١٠)

شُکر ایک کرم کا بھی اَدا ہو  نہیں   سکتا

دِل تم پہ فِدا جانِ حسن تم پہ فِدا ہو

(ذوقِ نعت، ص۱۴۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مسجد دَرْس“

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !سنا آپ نے کہ ہمارے بزرگانِ دین کتنے دلنشین انداز میں اپنے معبودِ حقیقی کی نعمتوں کو یاد رکھتے اور پوری پوری رات  ان کا چرچا کرتے رہتے ۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم دنیوی رنگینیوں  میں گم ہونے اور ناشکروں کی صحبتوں میں وقت گنوانے کے بجائے ہمیشہ ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کریں کہ جن کی صحبت کی برکت سے ہمیں نعمتوں کی قدر اور ان پر خدا تعالٰی کا شکر بجالانے کا جذبہ نصیب ہو۔اَلْحَـمْدُ لِلّٰـہعَزَّ  وَجَلَّ اس پُر فتن دَور میں دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیںاللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی نعمتوں پر شکر بجالانے اورنعمتوں کی حقیقی معنیٰ میں قدر کرنے کا ذہن عطا کرتا ہے ۔ہمیں بھی اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئےاس پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی کوشش کرنی چاہئے۔12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کاایک مَدَنی کام”مسجددَرْس“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مسجد دَرْس دینے اورسُننے والوں کوعِلْمِ دِیْن سیکھنے اورسکھانے کا موقع نصیب ہوتا ہےاور یہ کام  کس قدر عظیمُ الشّان ہے،اس کا اندازہ  ان 2  روایات سے لگائیے۔

1.    سب سے افضل صدقہ یہ ہے کہ مسلمان علم سیکھے ،پھر اپنے اسلامی بھائی کو سکھائے ۔(سنن ابن ماجہ ، کتا ب السنہ ، باب ثواب معلم الناس با لخیر، رقم ۲۴۳، ج ۱، ص ۱۵۸)