Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

شِفائیں ملیں گی بَلائیں ٹلیں گی      یقیناً ہے برکت بھرا مدنی ماحول

گنہگارو آؤ سِیَہ کارو آؤ                      گناہوں کو دیگا چُھڑا مدنی ماحول    

یہاں سُنّتیں سیکھنے کو ملیں گی              دِلائے گا خوفِ خدا مدنی ماحول

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۴۸۔۶۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ناشکری کی عادت سے بچنے کیلئے بُزرگانِ دِین کے اقوال کی روشنی میں آئیے اب نعمتوں کی ناشکری کی چند وعیدیں بھی سنتےہیں۔چنانچہ

ناشکری کی وعیدیں

امیرُالمؤمنین حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا:نعمتوں کے زوال سے بچو کہ جو زائل ہوجائے وہ پھر سے نہیں ملتی۔مزیدفرماتےہیں:جب تمہیں یہاں وہاں سے نعمتیں ملنے لگیں تو ناشکرے بن کر ان کے تسلسل کو خود سے دُور نہ کرو۔(دین و دنیا کی انوکھی باتیں،ص۵۱۵)

حضرت سیِّدُنامُغِیْرہ بن شعبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:جو تجھے نعمت عطا کرے تُو اس کا  شکر ادا کر اور جو تیرا شکریہ ادا کرے تُو اُسے نعمت سے نواز کیونکہ ناشکری سے نعمت باقی نہیں رہتی اور شکر سے نعمت کبھی زائل نہیں ہوتی۔(دین و دنیا کی انوکھی باتیں،ص۵۱۴)

حضرت سیِّدُناابنِ عائشہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:منقول ہےکہاللہعَزَّ  وَجَلَّجب کسی بندے کو کوئی نعمت عطا کرے پھر وہ اس نعمت کے مُتَعَلِّق ظلم وزیادتی سے کام لے تواللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس نعمت کو ضرور اس سے زائل کردیتا ہے۔(دین و دنیا کی انوکھی باتیں،ص۵۱۶)

حضرت سیِّدُنا کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:اللہ تعالٰی دنیا میں کسی بندے پر انعام کرے پھر وہ اس نعمت کا اللہ تعالٰی کے لئے شکر ادا کرے اور اس نعمت کی وجہ سے اللہ تعالٰی کے لئے تواضع