Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

1.    جب تم لوگ جنت کے باغات میں سے گزرو تو میوہ چُن لیا کرو۔‘‘ اس پر کسی نے عرض کی: جنت کے باغات کیا ہیں؟ تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’علم کی مجلسیں ۔‘‘ (معجم کبیر،۱۱/۷۸، حدیث:۱۱۱۵۸)

فلموں کا شوقین کیسے تائب ہوا؟

مسجد درس دینے،سُننے کا ذوق و شوق پیدا کرنے کے لیے آئیے! بطورِ ترغیب مسجد دَرْس کی ایک  مَدَنی بَہارسُنتے ہیں، چنانچہ

ایک اسلامی بھائی کے بَیان  کا خُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مُشْکْبار  مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قَبْل میں فلمیں ڈرامے دیکھنے کابے حد شوقین تھا،میری  زِنْدَگی میں کچھ اِس طرح مدنی بَہار آئی کہ ہمارے علاقے کی مسجد میں ایک اسلامی بھائی مدنی درس( دَرْسِ فَیْضَانِ سُنّت) دیا کرتے تھے،ایک روز میں بھی دَرْس میں شریک ہوگیا، فِکْرِ آخِرت پر مُشْتَمِل باتیں سُن کر دل کی کَیْفِیَّت ہی بدل گئی۔یوں روزانہ مدنی درس ( دَرْسِ فَیْضَانِ سُنّت) میں شرکت کرنا میرا معمول(Routine) بن گیا اور اِس طرح دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی رہنے لگی،اسلامی بھائیوں کی اِنفرادی کوشش کے نتیجے میں ایک مرتبہ مجھے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔تلاوت و نعت اورسنّتوں بھرے بَیان نے  میرے دل و دِماغ پر بَڑا اَثر کیا۔ اِجْتِماع کے آخِر میں اسلامی بھائیوں نے ایک آواز ہوکر ذِکْرُ اللہ شُروع کیا اورذِکْر کے بعدمانگی جا نے والی رِقّت انگیز دُعا نے میرے دل کی دُنیا بدل کررکھی دی ۔ خوفِ خُدا سے میرا رُواں رُواں کانپ اُٹّھا، میں نے رو رو کر اپنے رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ کے حُضُور اپنے گناہوں سے تَوْبَہ کی اور آئندہ سُنّتوں بھری زِنْدَگی بَسَر کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مُشْکْبار  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔

اے بیمارِ عِصیاں تُو آجا یہاں پر             گُناہوں کی دیگا دوا مَدَنی ماحول