Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

مطالعہ کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آئےگا اور ساتھ ساتھ نعمتوں پر شکر کا ذہن بھی بنے گا۔ شکرسے متعلق  معلومات کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”شکر کے فضائل“اور حُجۃُ الْاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تصنیف”اِحیاءُ العُلوم“ جلد4صفحہ239 کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔

اپنے سے کم حیثیت  لوگوں کو دیکھئے

(2)شکر کی عادت بنانے کیلئے ہمیشہ اپنے سے کم حیثیت والےکودیکھئے اور یوں ذہن بنائیے کہ میرے پاس تو اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی دی ہوئی کثیر نعمتیں اور طرح طرح کی آسائشیں موجود ہیں جبکہ فُلاں تو بے چارہ معذور ہے،ہر وقت بیماریوں،پریشانیوں  کا شکار ہے ،فُلاں کے پاس تو اپنا ذاتی مکان یا گاڑی  اوراچھا لباس بھی نہیں ہے حتّٰی کہ وہ تو 2 وقت کی روٹی کیلئے بھی دُوسروں کا  محتاج ہے ۔

نعمتوں پر غور کیجئے  

(3)شکر کی عادت بنانے کیلئےاللہعَزَّ  وَجَلَّ کی ڈھیروں نعمتوں پر غور کیجئے کہ اس نے ہمیں اشرفُ المخلوقات بنایا،نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت میں پیدا فرمایا،صحابہ و اہلِ بیت عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  ، بزرگانِ دین ،علمائے اہلسنت،مرشد  ِ کریم  کی نسبت اوران کے صدقے مدنی ماحول  عطافرمایا،ہمیں قرآن، ایمان، مبارک راتیں اورایام،مکّۂ مکرمہ ومدینۂ منورہ جیسے بابرکت شہر،مساجد،مدارس،جامعات، والدین،بہن بھائی،جسمانی اعضاء،عقل وحواس،ہَوا،پانی،مٹی،روشنی، مکان،روزگار،سردی،گرمی،خزاں،بہار،زین،آسمان،ہاڑ،چاندسورج،نیند،صحت،اَناج،حیوانات،نباتات،بارشیں،دن اور رات وغیرہ جیسی عظیمُ الشَّان نعمتیں نصیب فرمائی ہیں، اگر ہمیں  کوئی ایک نعمت نہ ملے  تو ہم اتنی ساری نعمتوں کو فراموش کردیتے ہیں ،ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے ۔