Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

کرتے کرتے مَرنا یا گُناہ کا پکا ارادہ ہو ،اس حالت میں موت سے ہمکنار ہونا اچھا نہیں ہے ، کاش گناہ کرتے ہوئے ہمیں یہ احساس ہو کہ  میرا ربّ عَزَّ  وَجَلَّ  مجھے دیکھ رہا ہے، میرا ربّ عَزَّ  وَجَلَّ ناراض ہوگیاتو کہیں میں اپنی آخرت خراب نہ کربیٹھوں  ، اے میرے ہم وطنو! اگر گناہ کے سلسلے آپ نے سوچ رکھے ہیں، مہربانی کرکے باز آجائیے ، توبہ کر لیجیے  ایسا نہ ہو کہ گناہ کرتے کرتے آپ لوگوں کی موت آئے اور ہم لوگوں کو بھی پتہ چل جائے ،پھر ہم عبرت کے طور پر آپ کا بیان کریں   بلکہ جو گُناہ کا عزمِ مُصمم کرے اور اب توبہ کرلے اس کے لیے بھی فضیلت ہے ۔(مدنی مذاکرے  کے مدنی پھول)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخ ِ طریقت ،امیراہلسنت حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہبھیاَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس وطنِ عزیز سے بے حدمحبت فرماتے ہیں،اس وطنِ عزیز کی حفاظت کیلئے دُعائیں فرماتے ہیں اور اپنے ایک کلام میں وطنِ عزیز،مُلکِ پاکستان کیلئے  کتنےپیارے انداز میں دُعا فرمارہے ہیں اور مُلکِ پاکستان کے ہر عاشقِ رسول کی گویا مدنی تربیت بھی فرمارہے ہیں کہ ہم بھی اپنے وطنِ عزیز کے لیے کس طرح دُعا کریں۔

یا  خدا   پاک  وطن  کی  تُو  حفاظت  فرما       فضل  کر  اس پہ سدا سایۂ رحمت فرما

شُکْر صد شُکْر غلامی سے ملی آزادی             پھر عنایت ہمیں کھوئی ہوئی شوکت فرما

آج ہے امن وطن  کا میرے پارہ پارہ           پھر مہیا میرے مولا اسے راحت فرما

ہائے بدمست گناہوں میں ہوئےاہلِ وطن            یا خدا سب کو عطا نیک ہدایت فرما

لُطف سے تیرے ملی پاک وطن کی سوغات            فضل سے اب اسے جنت بھی عنایت فرما

بچہ بچہ ہو نمازی میرے پاکستان کا      ہو عطا جذبہ پابندی سنت فرما

واسِطہ شاہِ مدینہ کا اے پیارے اللہ             دُور عطارؔ سے دنیا کی محبت فرما