Book Name:Maqbool Hajj ki Nishaniyan

آئینہ دکھائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ریاکاری سے بچنے میں کافی حد تک کامیاب ہوجائیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب”رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن“ کا تعارف

           میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حج کے فضائل و مسائل جاننے اور ریا کاری کی آفت سے پیچھا چُھڑانےکے لئے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیِ دعوتِ اِسْلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تصنیف”رَفِیْقُ الْحَرَمَین“ کا مطالعہ کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ نے اِس  کتاب میں حج و عمرہ کرنے کی نیتیں،اِن کا طریقہ،سفر کے26 مدنی پُھول،اِحرام باندھنے کا طریقہ،مختلف دُعائیں،دِلْچسپ حِکایات،ضروری احتیاطیں،بارگاہِ رسالت میں حاضری کے مدنی پُھول،مکّے مدینے کے مُقَدَّس مقامات  کی مفید مَعْلُومات،حج سے مُتَعَلِّق اَہم سُوالات و جَوَابات اور دیگر کئی مدَنی پُھولوں کو بَیان  فرمایا ہے، لہٰذا آج ہی اِس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اِس کا مُطالَعہ کیجئے اور دُوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے، بلکہ ہوسکے تو حُصُولِ ثَواب کی نِیَّت سے حسبِ توفیق زیادہ تعداد میں طَلَب فرماکر عازِمین ِحج کو بھی تحفۃً پیش کیجئے۔

دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Downloadور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں دِیگر عِبادات کے ساتھ ساتھ حج جیسی اَہَم ترین عِبادت  کے مَعَامَلے میں بھی اللہ تعالٰی کے نیک بندوں کا طرزِ عمل پیشِ نظر رکھنا چاہئے،اللہ والوں کا اندازِ حج بھی