Book Name:Maqbool Hajj ki Nishaniyan

کرنے کے بعد بھی  اَمْربِالْمَعْرُوْف وَنَھْی عَنِ الْمُنْکَر(یعنی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے) کے اِس عظیم کام کو بَحُسن وخوبی سراَنْجام دیا ۔ ہمیں  بھی  وقت نکال کر اِس عظیم مدنی کام میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہیے ۔اس کے علاوہ ہر جمعرات کو ہونے والے  ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں اَوّل تا آخر شرکت کے ساتھ ساتھ ہر ہفتے کو بعد نمازِ عشا ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کوبھی  اپنا معمول بنائیے اور ہرماہ  تین (3)دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت بھی حاصل کیجئے ،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔آئیے ترغیب کیلئے میں آپ کو ایک مدنی بہار سُنتے ہیں:

19سال پرانا مرض

بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقے ناظم آباد کے مقیم ایک عمر رسیدہ اسلامی بھائی مدنی قافلے سے حاصل ہونے والی برکات کا کچھ اس طرح تذکرہ کرتے ہیں کہ میں تقریباً 19 سال سے سانس کے مرض میں مبُتلا تھا۔ بسا اَوقات مرض کی شِدّت کی وجہ سے مجھے شدید اَذِیّت کا سامنا کرنا پڑتا۔ کبھی آدھی رات کو طبیعت بگڑ جاتی تو اسی وقت ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا، الغرض میں بے حد پریشان رہتا تھا۔ علاج مُعالَجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ ہر روز کم و بیش 150 روپے دوائیوں پر خرچ ہوتے، جس سے وقتی طور پر تو آرام ہو جاتا، مگر مجھے مُستقل سُکون میسر نہ تھا۔ ہر وَقْت اسی فکر و پریشانی میں رہتا کہ اس مرض سے کیونکر شِفا ملے گی۔ میری خُوش قسمتی کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل ہوئی۔ مدنی قافلے کی برکت سے جہاں میرے روز و شب عبادتِ الٰہی میں گزرے اورعلمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملا۔ وہیں مجھے دیگر برکات بھی نصیب ہوئیں۔

  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّان 3 دن میں مجھے نہ انجکشن کی حاجت پیش آئی، نہ ہی کسی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا، بلکہ مدنی قافلے میں ایسا اطمینان اور سکون ملا کہ جو اس سے پہلے کبھی نہ ملا تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمدنی قافلے