Book Name:Shaitan Ke Darwaze
میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!آیئے زینت کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں: *انسان کے بالوں کی چوٹی بنا کر عورت اپنے بالوں میں گوندھے، یہ حرام ہے۔ حدیث مبارک میں اس پر لعنت آئی بلکہ اس پر بھی لعنت آئی جس نے کسی دوسری عورت کے سر میں انسانی بالوں کی چوٹی گوندھی۔( درمختار،کتاب الحظر والاباحۃ، باب فی النظرِ والمس،۹/۶۱۴، ۶۱۵)*اگر وہ بال جس کی چوٹی بنائی گئی خود اس عورت کے اپنے بال ہیں جس کے سر میں جوڑی گئی جب بھی ناجائز ہے۔( درمختار، کتاب الحظر والاباحۃ،۹/۶۱۴تا ۶۱۵ ) * لڑکیوں کے کان ناک چھیدنا جائز ہے۔ (ردالمحتار ،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس، ج۹،ص۵۹۸)* بعض لوگ لڑکوں کے بھی کان چھدواتے ہیں اور بالی وغیرہ پہناتے ہیں یہ ناجائز ہے۔(ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس،ج۹،ص۵۹۸ ملخصاً) (آج کل نوجوان اپنے کان چھدواتے اور اس میں ٹاپس وغیرہ پہنتے ہیں یہ بھی ناجائز ہے)* عورتو ں کو ہاتھ پاؤں میں مہند ی لگانا جائز ہے۔ چھوٹے بچوں کے ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا ناجائزہے،بچیوں کو مہندی لگانے میں حرج نہیں۔(ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس،ج۹،ص۵۹۹ ملتقطاً) مرد کو ہاتھ پیروں پر مہندی لگانا ناجائز ہے، شادی بیاہ میں دُلہا کو ہاتھ پیروں پر مہندی لگانا بھی ناجائز ہے۔(بہارِ شریعت،حصہ7،ص105، ملخصا)
( اعلان )
زینت کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے