Shaitan Ke Darwaze

Book Name:Shaitan Ke Darwaze

ظالِم ہیں اور ظالموں کے لئے بہت ہی بُرا بدلہ ہے۔([1])

اللہ اکبر! اے عاشقانِ رسول! کتنی صاف بات ہے، غور فرمائیے! کس طرح ہمیں جَھْنجھوڑا جا رہا ہے کہ اے لوگو! *اللہ پاک کی محبّت*اللہ پاک کی اِطَاعت*اللہ پاک کی فرمانبرداری*اللہ پاک کی عِبَادت* اور نیک کام چھوڑ کر شیطان کے پیچھے مت چلو...!! ورنہ شیطان تو لعنت اور غضب میں ڈُوبا ہی ہے، تمہیں بھی اپنے ساتھ لے ڈُوبے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

شیطان کے دروازے

اے عاشقانِ رسول! عنقریب ماہِ رَمْضَان رخصت ہو جائے گا اور عنقریب شیطان قید سے آزاد ہو جائے گا۔ اس لئے آج اور ابھی سے یہ پکّا عزم کیجئے کہ ہم نے شیطان کی پیروی نہیں کرنی، اس کی چالوں میں نہیں آنا، اس سے بچ کر، اس کے وسوسوں سے دُور رہ کر اس کے دھوکے سے بچ کر آیندہ ساری زندگی نیکیوں ہی میں گزارتے رہنا ہے۔

اللہ پاک ہمیں شیطان کے دھوکے سے محفوظ فرمائے۔ (آمین)ہم نے شیطان سے کیسے بچنا ہے؟ اس کے وار سے کیسے محفوظ رہنا ہے؟ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ دروازے جن سے شیطان ہم تک پہنچتا اور ہمیں بہکاتا ہے، ہم وہ دروازے ہی بند کر دیں۔ وہ دروازے کیا کیا ہیں؟ سنیئے!

شیطان جیسا کون...؟

منقول ہے: ایک مرتبہ ایک نیک آدمی کی شیطان سے ملاقات ہوئی، وہ نیک آدمی


 

 



[1]... صراط الجنان، پارہ:15، سورۂ کہف، زیرِ آیت:50، جلد:5، صفحہ:581بتغیر ۔