Shaitan Ke Darwaze

Book Name:Shaitan Ke Darwaze

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،19مارچ 2026ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

زینت کی بقیہ سنتیں اور آداب

جاندار کی تصاویر والے لباس ہرگز نہ پہنا کریں نہ ہی جانوروں یا انسانوں کی تصاویر والے اسٹیکر ز اپنے کپڑو ں پر لگائیں ،نہ ہی گھروں میں آویز اں کریں *اپنے بچوں کو ایسے ”بابا سوٹ“ نہ پہنا ئیں جن پر جانوروں اور انسانوں کے فوٹو بنے ہوئے ہوں۔* خواتین اپنے شوہر کے لئے جائز اشیاء کے ذریعے ،مگر گھر کی چار دیواری میں زینت کریں لیکن میک اپ کر کے اور بن سنور کے گھر سے باہر نہ نکلا کریں کہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:”عورت پوری کی پوری عورت (یعنی چھپانے کی چیز) ہے جب کوئی عورت باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کوجھانک جھانک کر دیکھتا ہے۔ (ترمذی، کتاب الرضاع،باب(۱۸) ۲/۳۹۲، حدیث۱۱۷۶)* ننگے سر پھرنا سنت نہیں ہے۔ لہٰذا اسلامی بھائیوں کوچاہيے کہ اپنے سر پر عمامہ شریف کا تاج سجائے رکھیں کہ یہ اپنی ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نہایت ہی میٹھی سنت ہے ۔  (بہار شریعت، حصہ۱۶، ص۵۵، ملخصا)    

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

*نیا لباس پہنتے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”نیا لباس پہنتے وقت  کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ  دُعایہ ہے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِی کَسَانِی مَا اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِی وَاَتَجَمَّلُ بَہٖ فِی حَیَاتِیْ۔