Book Name:Shaitan Ke Darwaze
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اَلْوداع اَلْوداع ماہِ رمضان...!!
پیارے اسلامی بھائیو! کچھ ہی دِن پہلے کی بات ہے، عاشقانِ رمضان مُنْتَظِر تھے کہ رَمْضَانُ الْمُبارَک آنے والا ہے۔ رَمْضَانُ الْمُبارَک کی تیاری کی جا رہی تھی مگر... یہ برکت والے دِن تیزی سے گزرتے چلے گئے اور اب ماہِ رمضان تیزی سے اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آہ! صد آہ! بس چند ہی لمحوں بعد ماہِ رمضان ہم سے رُخصت ہو جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ابھی ماہِ رمضان کے کچھ لمحے باقی ہیں، ہمیں چاہئے کہ انہیں غنیمت جانیں، مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ شیرِ ِخُدا رَضِیَ اللہ عنہ کا بڑا پیارا