Shaitan Ke Darwaze

Book Name:Shaitan Ke Darwaze

شیطانی چالوں سے بچ جائیں گے۔ حدیثِ پاک میں ہے:  جو بندہ دن بھر میں 10 مرتبہ اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  پڑھے تو اللہ پاک ایک فرشتے کی ڈیوٹی لگا دے گا جو شیطان کو اس سے یوں دور بھگائے گا جیسے عرب لوگ اونٹ کو پانی کے تالاب سے بھگاتے ہیں۔([1])

تَعَوُّذ کی برکت

حضرت ابو سعید خدری  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک جگہ شیطان کو جھکا ہوا دیکھا تو میں نے اس کو چھڑی کے ساتھ چوٹ لگانے کا ارادہ کیا، شیطان نے مجھ سے کہا کہ اے ابو سعید!کیا آپ کو معلو م نہیں کہ مجھے چھڑی اور دنیاوی اسلحہ کا کوئی خوف نہیں؟ میں نے کہا: اے لعنتی! تجھے کونسی چیز خوف زدہ کرتی ہے؟اس نے جواب دیا کہ مجھے (اس دنیا میں صرف) 2چیزیں  خوف زدہ کرتی ہیں:( 1):تَعَوُّذ پڑھنے والوں کا تَعَوُّذ یعنی اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھنا( 2):صدیقین کی معرفت کی کرنیں۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ اَعُوْذُ باللہ پڑھنے سے شیطان ڈر جاتا ہے، اللہ پاک ہمیں اس بدبخت کو ڈراتے رہنے اور اس کی چالوں سے بچتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

نیک عمل نمبر 15 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ کریم کے احکامات کو بجالانے، اس کی اطاعت کرنے، شیطان کی چالوں سے بچنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں میں سفر کیجئے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی عادت


 

 



[1]...سلوۃ العارفین، باب فضیلۃ التعوذ، جلد:1، صفحہ:124۔

[2]... سلوۃ العارفین، باب فضیلۃ التعوذ، جلد:1، صفحہ:124۔