Shaitan Ke Darwaze

Book Name:Shaitan Ke Darwaze

بنائیے۔ جب انسان روزانہ اپنا محاسبہ کرتا ہے کہ آج میں نے کیا کیا، کیا کونسے اچھے کونسے برے کام کئے تو اس کے لئے اپنے آپ کو سدھارنا آسان ہوجاتا ہے۔*سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عقل مند وہ ہے جو اپنا مُحَاسَبَہ اور مرنے کے بعد کیلئے عَمَل کرے([1]) *اپنی اِصْلاح کرنےاور خود کو شیطان سے بچانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم اپنی عادات، اپنے کردار اور اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیا کریں۔ شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کے عطاکردہ” 72 نیک اعمال “میں سے ایک نیک عمل نمبر 15 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے اپنے اعمال کا جائز لیتے ہوئے  ”نیک اعمال“ کے رسالے کے خانے پُر کئے؟

دورِ حاضِر میں امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے اپنا جائِزہ لینے کاآسان طریقہ دیا ہے: رسالہ نیک اَعْمال * نیک اَعْمَال رسالے میں 72 سوال جواب لکھے ہیں *ہر سوال کے نیچے 30 خانے ہیں *روزانہ سوال پڑھ کر اپنا جائزہ لینا ہو تا اور خانے بھرنے ہوتے ہیں*دُرُست اسلامی زِندگی گزارنے کا یہ بہترین نسخہ ہے *اس کے ذریعے نہ جانے کتنوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے۔

آپ بھی یہ رسالہ خریدئیے! نیک اعمال کے مطابق روزانہ جائِزہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے


 

 



[1]...نوادر القلیوبی، حکایت :58، صفحہ:46ـ47 ملخصاً۔