Shaitan Ke Darwaze

Book Name:Shaitan Ke Darwaze

عشاء بھی باجماعت ادا کریں گے، فجر بھی باجماعت پڑھیں گے، عید کے دِن بھی پانچوں نمازیں باجماعت ادا کریں گے اور اس کے بعد بھی ساری زندگی پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت بلکہ پہلی صف میں ادا کرتے رہیں گے۔ان شاء اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

بےنمازی جہنّم کا حقدار ہے

پیارے اسلامی بھائیو! نماز اِسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اَہَم ترین رُکن ہے۔ اسے اسلام کا ستون فرمایا گیا ہے([1]) اور ہم جانتے ہیں کہ جب عِمارت کا سُتون گِر جائے تو عِمارت گِر جاتی ہے یعنی نماز وہ عظیم عِبَادت ہے جو ہمارے اندر اِیمان کو مضبوط بنائےرکھتی ہے، اللہ نہ کرے اگر نماز میں سُستی شروع ہو گئی تو کوئی بعید نہیں کہ ہمارے دِل سے ایمان کا نُور بھی نکل جائے۔ اس لئے نماز میں ہر گز سُستی مت کیا کیجئے!

اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: جس نے جان بوجھ کر ایک وَقْت کی(نَمازبھی ) چھوڑی، ہزاروں سال  جہنّم میں رہنے کا حق دارہوا، جب تک توبہ نہ کرے اور اُس کی قَضا نہ کر لے۔([2])

قرآنِ پاک میں پارہ16،سُورۂ مریم کی آیت نمبر59 میں اِرشاد ہوتاہے:

فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: تو ان کے بعد وہ نالائق لو گ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کیا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو عنقریب وہ جہنّم کی


 

 



[1]...  کنز العمال، کتاب الصلاۃ، الفصل الثانی فی فضائل الصلاۃ، جز:7، جلد:4، حدیث:18885 ۔

[2]... فتاوٰی رضویہ، جلد:9، صفحہ:158۔