Book Name:Zikr e Maula Ali رضی اللہ عنہ
آپ کے فضائِل بےحد و بے شُمار ہیں۔ حدیثِ پاک میں یہاں تک آپ کی شان بیان ہوئی کہ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَلنَّظْرُ اِلیٰ وَجْہِ عَلِیٍّ عِبَادَۃٌ علی کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔([1])
شَبَّر و شبِّیر کے بابا مجھے دِیدار ہو خواب میں اب آپکا مَولیٰ علی مشکل کُشا([2])
پیارے اسلامی بھائیو! شانِ مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ میں ایک آیتِ کریمہ سنیے! ارشاد ہوتا ہے:
طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ(۲۹) (پارہ:13، سورۂ رعد:29)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:ان کے لیے خوشی اور اچھا انجام ہے ۔
یعنی ایمان والے اور نیک اَعْمال کرنے والے جو ہیں، اُن کے لیے طُوبیٰ ہے اور بہترین ٹھکانہ ہے۔
یہ طُوبیٰ کیا ہے؟ اس کے مُتَعَلِّق روایت سنیے! حضرت ابوجعفر رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں سُوال ہوا: یا رسولَ اللہ ِ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! اس آیت میں طُوْبیٰ کا مطلب کیا ہے؟ فرمایا: یہ ایک درخت ہے، جس کی جڑیں میرے (جنّتی) محل میں اور شاخیں جنّت کے تمام محلّات میں پھیلی ہوئی ہیں۔
یہ موقع گزر گیا، ایک مرتبہ پِھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں یہی سُوال