Book Name:Zikr e Maula Ali رضی اللہ عنہ
بِالْعِبَادِ(۲۰۷) (پارہ:2، سورۂ بقرہ:207)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور لوگوں میں سے کوئی وہ ہے جو اللہ کی رضا تلاش کرنے کے لیے اپنی جان بیچ دیتا ہے اور اللہ بندوں پر بڑا مہربان ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! رمضان کریم کا مُقدَّس مہینا جاری ہے، برکتوں، رحمتوں، بخششوں بھرا سَماں ہے، آہ! عنقریب ماہِ رمضان رُخصت ہو گا اور ماحول سُونا سُونا ہو جائے گا۔
ہر گھڑی رحمت بھری ہے ہر طرف ہیں برکتیں
ماہِ رَمضاں رحمتوں اور برکتوں کی کان ہے
کم ہوا زورِ گنہ اور مسجدیں آباد ہیں
ماہِ رَمضانُ المبارَک کا یہ سب فَیضان ہے([1])
اَلحمدُ لِلّٰہ! ابھی دِن باقی ہیں، جہنّم سے آزادی کا عشرہ ہمارے پاس موجود ہے، اِس عشرے میں تو بطورِ خاص عِبَادت پر کمر بستہ ہو جانا چاہیے، مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہ ا فرماتی ہیں: ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ماہِ رمضان کے اِبتدائی 20 دِن عِبَادت بھی فرماتے، آرام بھی کیا کرتے، پِھر جب آخری عشرہ تشریف لاتا تو عبَادت پر کمر بستہ ہو جایا کرتے تھے۔([2])
ہمیں بھی چاہیے کہ اِن آخری اَیّام کو غنیمت جانیں، اِن میں خُوب عِبَادت و ریاضت