Share this link via
Personality Websites!
پر کمر بستہ ہو جائیں۔ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کا ارشادِ پاک ہے:بَقِیَّۃُ عُمْر ِالرَّجُلِ لَا ثَمَنَ لَہٗیعنی آدمی کی جو زندگی باقی ہے، وہ انمول ہے۔ ([1])
اَلحمدُ للہ! ہماری سانسیں ابھی چل رہی ہیں، انہیں غنیمت جَانیں، ابھی تَوْبَہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے، اس سے فائدہ اُٹھائیں، اَلحمدُ للہ!رمضان کریم کے برکت والے دِن چل رہے ہیں، بخشش و مغفرت کے پروانے تقسیم ہونے کے دِن ہیں، ان سے فائدہ اُٹھائیں، رمضان کریم کے باقِی دِن اور پِھر ساری زندگی نیک کاموں میں گزارنے کی پکّی سچّی نیت کر لیں، اللہ پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
مَیں رحمت، مغفِرت، دوزخ سے آزادی کا سائل ہوں
مہِ رمضان کے صدقے میں فرما دے کرم مولیٰ
ذِکْرِ مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ
پیارے اسلامی بھائیو! 21 رمضان کریم، مُسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، مَوْلٰی الْمُسْلِمین (یعنی مسلمانوں کے مولیٰ)، فاتِحِ خیبر، بابِ مدینۃُ الْعِلْم، حضرت علیُ المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ کا یَومِ شہادت ہے۔([2])
علیُ الْمُرْتَضیٰ شیرِ خُدا ہیں کہ اُن سے خوش حبیبِ کبریا ہیں
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، مَوْلیٰ علی مشکل کشا رَضِیَ اللہ عنہ کی شان بہت بلند ہے،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami