Book Name:Zikr e Maula Ali رضی اللہ عنہ
نے آسمان کی طرف سَراُٹھایا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دُعائے مَغفرت پڑھی تھی، مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ نے بھی پڑھی، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی پیچھے دیکھ کر مُسکرائے تھے، مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ بھی پیچھے دیکھ کر مُسکرائے، یعنی پُورے کا پورا وہی مَنظر جو رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ پیش آیا تھا، مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ نے ہُو بہُو وہی مَنظر بنایا، پِھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی حدیث بیان فرمائی۔ سُبْحٰنَ اللہ!
گُنَاہوں کی معافی مانگنے کی عادَت بنا لیجیے!
پیارے اسلامی بھائیو! مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی بیان کی ہوئی حدیثِ پاک سے مَعْلُوم ہوا کہ جب بندہ اللہ پاک سے اپنے گُنَاہوں کی مُعَافِی مانگتا ہے تو ایسے بندے سے اللہ پاک بہت خوش ہوتا ہے اور اپنی شان کے مُطابق مُسکراتا ہے کہ دیکھو! میرا بندہ جانتا ہے؛ اس سے گُنَاہ ہوا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ میرا مالِک گُناہ بخشنے والا ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ! ہمیں بھی گُنَاہوں کی مُعَافِی مانگنے کی عادَت بنا لینی چاہیے...!! معنیٰ پر نظر رکھ کر اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ، اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي پڑھنے کا مَعْمُوْل بنا لیجیے! زیادہ نہیں تو روزانہ کم از کم ایک تسبیح (یعنی 100 مرتبہ) پڑھ لیا کیجیے! اِسْتِغْفار کے اور بھی الفاظ ہیں، اَسْتَغْفِرُ اللہ! اَسْتَغْفِرُ اللہ! پڑھتے رہیے، سَیِّدُ الْاِسْتِغْفَار (جو شجرہ عالیہ قادریہ عطّاریہ میں لکھا ہے، وہ) پڑھ لیجیے! غرض کہ اللہ پاک سے اپنے گُنَاہوں کی معافی مانگنے کی عادت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی رِضا پانا اور روزِ قیامت بِلاحساب جنّت میں جانا نصیب ہو گا۔
اللہ پاک کی رضا دِلانے والے 3 اعمال
صحابئ رسول حضرت ابو ذَر غِفاری رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری