Zikr e Maula Ali رضی اللہ عنہ

Book Name:Zikr e Maula Ali رضی اللہ عنہ

ہے، یہ وہ خوش بخت ہے جسے دیکھ کر اللہ پاک مُسکراتا ہے۔

عظیم صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہ عنہ  نے فرمایا: ایک بندہ رات کواُٹھتا ہے، اچھی طرح وُضُو کرتا ہے، پھر اللہ پاک کی حمد کرتا ہے، اس کی بُزرگی بولتا ہے،اپنے نبی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  پر درود پڑھتا ہے اور قرآن کھول کر پڑھنا شروع کر دیتا ہے، یہ وہ بندہ ہے جسے دیکھ کر اللہ پاک مسکراتا ہے اور فرماتا ہے: دیکھو! میرا بندہ عِبَادت کر رہا ہے جبکہ اسے میرے سِوا کوئی نہیں دیکھ رہا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ!اللہ پاک ہمیں ان نیک اعمال پر عمل کرنے اور اللہ پاک کی رضا کا طلب گار بن جانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

شبِ قدر عبادت میں گزاریئے

پیارے اسلامی بھائیو! شبِ قدر آنے والی ہے، یہ بہت  بابرکت رات ہے، یہ رات ہزار مہینوں  سے بہتر رات ہے، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

لَیْلَةُ الْقَدْرِ ﳔ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ(۳) (پارہ:30،سورۂ قدر، آیت:3)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: شب ِ قدر ہزار مہینوں  سے بہتر ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! یعنی جو بندہ شبِ قدر میں عِبَادت کرے، اسے ایک ہزار مہینوں (یعنی 83سال 4ماہ) سے بھی زیادہ عبادت کا ثواب ملتا ہے۔

شبِ قَدْر رمضان کریم کے آخری عشرے کی طاق راتوں (یعنی 21 وِیں، 23 وِیں، 25 وِیں، 27 وِیں اور 29 وِیں رات) میں سے کسی ایک رات ہوتی ہے، اس بارے میں اَوْر بھی


 

 



[1]... عمل الیوم واللیلۃ للنسائی، ما یقول اذا انبتہ منامہ، صفحہ:277، حدیث:867۔