Book Name:La Makan Ke Raaz
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے حُضُور ہونے والی وہ راز کی باتیں جن میں سے کچھ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اُمّت کو بتائیں،ان میں سے چند روایات سنیے!
معراج شریف کی روایات میں ہے: جب سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہوئے تو اللہ پاک نے فرمایا: اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اَنَا وَ اَنْتَایک میں ہوں، ایک آپ ہیں۔ وَ مَا سِوَاکَ خَلَقْتُ لِاَجَلِکَ آپ کے عِلاوہ کائنات میں جو کچھ ہے، وہ سب میں نے آپ کے لیے پیدا کیا ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے میرے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی...!! اللہ پاک کی آپ سے محبّت دیکھیے! اللہ پاک کے سِوا جو کچھ بھی ہے، زمین، آسمان، چاند، ستارے، سورج، یہ کہکشائیں، یہ سہانی فضائیں، انسان، جنّ، فرشتے سب کچھ اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے لیے بنایا ہے۔ اِسی لیے تو اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
زمین و زماں تمہارے لیے، مکین و مکاں تمہارے لیے
چنین و چُناں تمہارے لیے، بنے دوجہاں تمہارے لیے
دَہن میں زباں تمہارے لیے، بدن میں ہے جاں تمہارے لیے
ہم آئے یہاں تمہارے لیے، اُٹھیں بھی وہاں تمہارے لیے([2])
یہ اللہ پاک کی اپنے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے کمالِ محبّت ہے۔ اب ہمارے