Book Name:La Makan Ke Raaz
چوں کہ 27 رَجَب شریف ہے لہٰذا آئیے 27 رَجَب شریف کے روزے کے فضائل سنتے ہیں:* حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللہ عنہفرماتے ہیں: جو کوئی 27 رجب کا روزہ رکھے،اللہ پاک اُس کے لیے ساٹھ مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھے گا۔([1]) * حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہسے مروی ہے، اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مَدَنی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: رَجَب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام (عبادت ) کرے تو گویا اُس نے 100سال کے روزے رکھے اور یہ رَجَب کی ستائیس تاریخ ہے۔([2]) لہٰذا 27وِیں کی رات عِبَادت میں گزارئیے! اوردن میں روزہ رکھیے ، مزید ہو سکے تو رَجَب کے باقی دنوں کے بھی روزے رکھ لیں، عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں میں شرکت کیجیے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! قافلوں میں سفر کرنا باعث سعادت ہے، جس میں بہت ساری عبادات (مثلاً پنجگانہ نماز باجماعت، تہجد، اشراق چاشت کے نوافِل، زیادہ سے زیادہ وقت مسجد میں گزارنے اور سنتیں سیکھنے سکھانے) کی سعادت ملتی ہے، اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! شعبان شریف بھی تشریف لانے ہی والا ہے۔ یہ مہینا بھی بڑی برکتوں، عظمتوں والا ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کَثْرت