La Makan Ke Raaz

Book Name:La Makan Ke Raaz

کے ساتھ نفل روزے اسی مہینے میں رکھا کرتے تھے۔   اس ماہِ ذیشان میں بھی نفل روزوں کی کَثْرت کا ذہن بنائیے! مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: پیارے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کو میں نے شعبان شریف  سے زیادہ کسی مہینے میں روزے رکھتے نہ دیکھا، آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم سِوائے چند دِن کے پورے ہی ماہ کے روزے رکھا کرتے تھے۔([1]) (4):ایک مرتبہ آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی خدمت میں سُوال ہوا: رمضان کے بعد کون سے روزے اَفْضَل ہیں؟ فرمایا: رمضان کی تعظیم کے لیے شعبان کے روزے رکھنا۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں شعبان شریف  میں بھی روزوں کی بہار ہوتی ہے، مختلف مقامات پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، مَاشَآءَ اللہ! کئی عاشقانِ رسول کثرت سے روزے رکھتے ہیں اور مسلسل روزے رکھتے ہوئے رمضان کریم سے مِل جاتے ہیں۔ آپ بھی دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!فیضان معراج کے ساتھ ساتھ شعبان شریف  اور رمضان کریم کی خوب خوب برکتیں نصیب ہوں گی اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الصوم، باب ماجاء فی وصال شعبان برمضان، صفحہ:206، حدیث:736۔

[2]...ترمذی، کتاب زکوٰۃ، باب فضیلتِ صدقہ، صفحہ:189، حدیث:663۔