Book Name:La Makan Ke Raaz
توفیق بھی مِل ہی جائے گی۔ ([1])
دِن کو رات، رات کو دِن بنا لو...!!
روایت ہے: شبِ معراج محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے عرض کیا: يَا رَبِّ!دُلَّنِيْ عَلٰى شَيْءٍ اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ اے مالِکِ کریم! میری ایسے عمل کی طرف راہنمائی فرما، جس کے ذریعے میں تیرا قرب حاصِل کر لُوں۔
اب یہاں دیکھیے! یہ سُوال جواب ہمارے سکھانے کے لیے ہیں، ورنہ مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو پہلے ہی ایسے قربِ خاص میں حاضِر ہو چکے تھے، جہاں کوئی بھی پہنچ ہی نہیں سکتا، نہ اِس سے زیادہ قرب کا کوئی تَصَوُّر باندھا جا سکتا ہے۔
لہٰذا یہ سوال جو محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کیا، یقیناً ہمارے ہی سکھانے کے لیے کیا، گویا مقصد یہ تھا کہ اے مالِکِ کریم! میرے اُمّتی تیرا قرب کس عمل کے ذریعے حاصِل کر سکتے ہیں؟
اللہ پاک نے فرمایا:اِجْعَلْ لَيْلَكَ نَهَارًا، وَنَهَارَكَ لَيْلًا یعنی اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! میرا قرب پانے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی رات کو دِن اور دِن کو رات بنا لیجیے!
عرض کیا: يَا رَبِّ!كَيْفَ يَكُونُ ذٰلِكَ؟ یعنی اے رَبّ! یہ کیسے ہو گا؟ فرمایا:اِجْعَلْ نَوْمَكَ صَلَاةً، وَاجْعَلْ طَعَامَكَ الْجُوعَ یعنی اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اپنی نیند کی جگہ نماز اور کھانے کی جگہ بُھوک رکھ لیجیے!([2])
سُبْحٰنَ اللہ! مَعْلُوم ہوا؛ رات کو نیند قربان کر کے کچھ دیر نماز پڑھنا اور دِن کو روزہ