Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat

Book Name:Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat

والے)دیندار کو سارے شیاطین مل کر گمراہ نہیں کر سکتے،دنیا دار دینی کام بھی کرتا ہے تو دنیا کے لئے اور دیندار دنیاوی کام بھی کرتا ہے تو دین کے لئے۔(مرآۃ المناجیح،۷/۳)

دنیا مچّھر کے پر سے بھی ذلیل ہے

حضرت سہل بن سعد رَضِیَ اللہ عَنْہُ روایت کرتے ہیں:نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشاد عبرت بُنیاد ہے:اگر اللہ پاک کے نزدیک دُنیا کی حیثیت مچھر کے پَر کے برابر بھی ہوتی تو وہ اس دُنیا سے کسی غیر مسلم کو پانی کا ایک گُھونٹ بھی پینے کو نہ دیتا  ۔ (ترمِذِی،۴ /۱۴۳،حدیث:۲۳۲۷)

عبادت سے دُوری کا وبال

  حضرت مَعقِل بن یَساررَضِیَ اللہ عَنْہُ سے مروی ہے:رسولِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ارشاد فرماتے ہیں:تمہارا ربِّ کریم ارشاد فرماتا ہے:اے ابنِ آدم!تُو خود کو میری عبادت کے لئے فارغ کر لے میں تیرے دِل کوبے پروائی سے اور تیرے ہاتھوں کو رِزق سے بھر دُوں گا۔اے ابنِ آدم!تُو میری عِبادت سے دُوری اِختیار نہ کر (ورنہ) میں تیرے دِل کومحتاجی سے بھر دُوں گا اور تیرے ہاتھوں کو دُنیاوی کاموں میں مصروف کر دُوں گا۔

(مُسْتَدْرَک لِلْحَاکِم،۵/۴۶۴ ،حدیث: ۷۹۹۶)

دنیا کی مَحَبت  آخِرت کے نقصان کا باعث ہے

حضرت ابو مُوسیٰ اشعری رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے روایت ہے:رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:جس نے دُنیا سے مَحَبَّت کی وہ اپنی آخرت کو نقصان پہنچاتا ہے اور