Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat

Book Name:Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat

کر دیا دوسرا وہ جو پہن کربوسیدہ پُرانا کر دیا اور تیسرا وہ جو کسی کو (راہِ خدا میں)دیا اور جمع کر لیا۔ اور اس کے علاوہ جو کچھ ہے سب ختم ہو جانے والا ہے اور اسے دوسرے لوگوں کے لئے چھوڑنے والا ہے۔

 (مسلم،کتاب الزھد والرقائق،باب الدنیاسجن للمؤمن وجنۃ للکافر،ص ۱۲۱۰، حدیث: ۷۴۲۰)

نیک عمل نمبر 31 کی ترغیب :

پیارے اسلامی بھائیو! اپنے دلوں سے دنیا کی محبت نکالنے اور عشقِ رسول کی شمع جلانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنا بھی ہے، نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کی برکت سے سنّتوں اور دیگر نیک اعمال کی عادت  کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بچنے کا ذہن  بنے گا۔ شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں ایک نیک عمل نمبر 31 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے ان سنتوں پر کچھ کچھ نہ عمل کیا؟ (مسواک، گھر میں آنا جانا، سونا جاگنا، قبلہ رُخ بیٹھنا وغیرہ) اس نیک عمل پر عمل کی برکت سےہم بہت سی سنّتوں کے پابند ہوجائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں نیک اعمال کا پابند بنائے۔ آمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

مصافحہ و معانقہ کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو! جب د و اسلامی بھائی آپس میں ملیں تو پہلے سلام کریں اور پھر