Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat

Book Name:Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat

ادنیٰ،(جبکہ) وہ(یعنی جنت کی نعمتیں) اعلیٰ، اس لیے دنیا کو وہاں کی ادنیٰ جگہ سے کوئی نسبت ہی نہیں۔    

(مرآۃ المناجیح،7/477،)

دنیا کے لئے مال جمع کرنے والے بے عقل ہیں

اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرت  عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عَنْہا سے روایت ہے!نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عِبرت نشان ہے:دُنیا اُس کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہ ہو اور اُس کا مال ہے جس کا کوئی مال نہ ہو اور اِس کے لئے وہ جمع کرتا ہے جس میں عقْل نہ ہو۔(مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح ۲/۲۵۰،حدیث:۵۲۱۱)

دُنیا میں مسافر بن کر رہو

   حضرت عبدُ اللہ بن عمررَضِیَ اللہ عَنْہُما سے روایت ہے:حُضُورِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میرے کندھے پکڑ کر ارشاد فرمایا:دُنیا میں ایک اجنبی اور مُسافر بن کر رہو۔ حضرت ا بنِ عمر رَضِیَ اللہ عَنْہُمافرماتے ہیں:جب تُو شام کرے تو  آنے والی صُبح کا اِنتظار مَت کراور جب صُبح کرے تو شام کا انتظارنہ کر،حالتِ صِحّت میں بیماری کے لئے اور زندَگی میں موت کے لئے تیاّری کرلے۔(بُخارِی،۴/ ۲۲۳،حدیث:۶۴۱۶)

دنیا کی مَحَبَّت گناہوں کاسر ہے

حضرت حُذَیْفَہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ روایت کرتے ہیں:میں نے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو اپنے خطبے میں فرماتے سُنا:دُنیا کی مَحَبَّت تمام گُناہوں کا سر ہے۔(مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح،۲/۲۵۰،حدیث:۵۲۱۲ )