Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat

Book Name:Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat

دشمنوں کا رُعب جاتا رہے گا

    حضرت ثَوبان رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے روایت ہے:مدینے کے سُلطان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا:قریب ہے کہ اُمّتیں تم پر ایک دوسرے کو ایسی دعوت دیں جیسے کھانے والے اپنے  پِیالے کی طرف۔ تو کوئی کہنے والا بولا: کیا اُس دن ہماری کمی کی وجہ سے ایسا ہو گا؟ فرمایا:بلکہ تم اُس دن بَہُت زیادہ ہوگے لیکن تم سَیلاب کے میل کی طرح ایک سیل بن جاؤ گے(تم سیلاب کے پانی پر تنکوں کی طرح بہہ جاؤ گے یعنی تمہارے اندر جرأت وشجاعت اور قُوّت ختم ہوجائے گی۔)اور اللہ پاک تمہارے دشمن کے دلوں سے تمہاری ہیبت(یعنی ڈر)نکال دے گا اور تمہارے دل میں سُستی اورکمزوری ڈال دے گا۔ کسی کہنے والے نے عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!”وَھْن“کیا چیز ہے؟فرمایا:دنیا کی مَحَبِّت اور موت سے ڈر۔(ابو داود،۴/۱۵۰،حدیث:۴۲۹۷)

آخِرت کے مقابلے میں دُنیا کی حیثیت

حضرتِ مُسْتَورِدبن شدّادرَضِیَ اللہ عَنْہُ سے مروی ہے:اللہ پاک کے مَحبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا:اللہ پاک کی قسم!آخرت کے مقابلے میں دُنیا اتنی سی ہے جیسے کوئی اپنی اس اُنگلی کو سمندر میں ڈالے تو وہ دیکھے کہ اس اُنگلی پر کتنا پانی آیا۔ (مُسلِم، ص۱۵۲۹، حدیث:۲۸۵۸)حکیمُ الاُمَّت حضر ت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: یہ بھی فقط سمجھانے کے لئے ہے۔ خیال رہے! دنیا وہ ہے جو اللہ پاک سے غافل کر دے، عاقل (عقلمنداور)عارِف(ربِّ کریم کی پہچان رکھنے والے)کی دنیا تو آخِرت کی کھیتی ہے ، اُس کی دُنیا