Book Name:Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat
پارٹ ٹائم جاب کرتا ہے،کئی کئی گھنٹے کام کرتا ہے، فقط اس لیے کہ پیسہ کمانا ہے، الغرض دن گُزرتا ہے تو اسی سوچ میں کہ پیسہ کمانا ہے،رات گُزرتی ہے تو اسی سوچ میں کہ پیسہ کمانا ہے، دل دھڑکتا ہے تو اسی دُھن میں کہ پیسہ کمانا ہے اور قدم اُٹھتا ہے تو اسی کوشش میں کہ پیسہ کمانا ہے۔ مگرآہ!وہ پیسہ جس کیلئے اپنی صحت کی پروا نہ کی تھی ، وہ دُنیا جس کی خاطر دن رات ایک کئے تھے، وہ مال جسے پانے کی کوشش میں اوورٹائم لگائے تھے، وہ دولت جس کو حاصل کرنے کیلئے حرام و حلال کی پروا نہ کی تھی،وہ پیسہ جس کو پانے کیلئے اپنی زندگی کے قیمتی لمحات ضائع کر دیئے تھے،وہی پیسہ کچھ عرصے بعد مختلف بیماریوں کی دوائیں خریدنے میں خرچ ہوجاتا ہے۔جی ہاں !بندہ جب بوڑھا ہوجاتاہے تو مختلف بیماریاں استقبال کرنے کیلئے تیار کھڑی ہوتی ہیں، اب نہ وہ دنیا کا رہتا ہے اور نہ آخرت کیلئے کچھ کر پاتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!افسوس!ہم فکرِ آخرت کرنے کے بجائے دنیا کی مَحَبَّت میں گم ہیں،عُمدہ عُمدہ مکانات کی تعمیر ات میں مصروف(Busy) ہیں،ہم اپنے مکانات نہایت عالیشان طریقے سےبناتے ہیں۔ اپنی زندگی پیسوں کے لین دین،مہنگی گاڑیوں، خُوبصورت اور عالیشان محلّات میں گزارنا چاہتے ہیں، ذرا سوچئے تو سہی یہ چیزیں کب تک ہمارےکام آئیں گی؟کیا یہ سب قبر میں ساتھ لے جائیں گے؟ کیا آخرت میں ان چیزوں کے بدلے نیکیاں مل جائیں گی؟ہر گز نہیں !یہ بینک بیلنس،مال ودولت اورجائیدادوغیرہ سب اس دنیا میں رہ جائیں گے، قبر میں کچھ بھی نہ کام آئیں گے، وہاں اگر کام آئیں گے تو صرف نیک اعمال