Book Name:Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat
دونوں ہاتھ ملائیں کہ بوقت ملاقات سلام و مصافحہ کرنا سنّتِ صحابہ(علیہم الرضوان) ہے بلکہ سنّتِ رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے۔(مراٰۃ المناجیح، ج6،ص355 ) مُصافَحہ اورمُعانَقہ کی نیّتیں ہاتھ ملانے کی سنت کو زندہ رکھوں گا،سنّت کے مطابق دونوں ہاتھوں سے بلاحائل مصافحہ کروں گا،مصافحہ کے دوران دُرود شریف پڑھوں گا،معانقہ (یعنی گلے ملنے) کی سنّت ادا کروں گا۔ سنتیں، آداب اور حکمتیں *حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا:کیا صحابۂ کرام علیہم الرضوان آپس میں مصافحہ فرمایا کرتے تھے؟ تو حضرت انس (رضی اللہ عنہ) نے جواب دیا: ہاں۔ (بخاری، 4/177، حدیث:6263) * جب دو دوست آپس میں ملتے، مُصافَحَہ کرتے اور نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔(شعب الایمان، 6/471، حدیث: 8944) *ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے: یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُم (یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے) مصافحہ کرتے وقت جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے جیساکہ حدیثِ پاک میں ہے: دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دعا مانگیں ،قَبول ہوگی یہاں تک کہ ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مَغْفِرَت ہو جائے گی۔(مسند احمد، 4/286، حدیث: 12454ماخوذاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
مصافحہ و معانقہ کی بقیہ سُنّتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔