Book Name:Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat
بہت ہی عظیم ہے ، غافل کی نَماز بھی دُنیا ہے،جو وہ نام نُمود(دکھلاوے) کے لئے ادا کرتا ہے، عاقِل(عقلمند) کا کھانا ، پینا،سونا، جاگنا بلکہ جینا مرنا بھی دین ہے کہ حُضُور (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کی سُنّت ہے،مُسلمان اِس لیے کھائے پئے سوئے جاگے کہ یہ حُضُور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی سُنتیں ہیں۔ حیاۃُ الدُّنیا اور چیز ہے،حَیٰوۃٌ فِی الدُّنیااورحیاۃٌ للِّدُّنیا کچھ اور یعنی دنیا کی زندگی ، دنیا میں زندگی ، دنیا کے لئے زندگی ۔ جو زندگی دنیا میں ہو مگر آخرت کے لئے ہودنیا کے لئے نہ ہو ،وہ مبارَک ہے۔(مرآۃ المناجیح،۷/۳ )
حضرت جابر رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے روایت ہے:رحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھَیڑ کے مُردہ بچے کے پاس سے گزرے ارشاد فرمایا:تم میں سے کو ئی یہ پسند کرے گا کہ یہ اسے ایک دِرہم کے عِوَض (بدلے)ملے؟ انہوں نے عرض کی:ہم نہیں چاہتے کہ یہ ہمیں کسی بھی چیز کے عِوض(بدلے) ملے۔ تو ارشاد فرمایا:اللہ پاک کی قسم!دنیا اللہ پاک کے ہاں اس سے بھی زیادہ ذلیل ہے جیسے یہ تمہارے نزدیک۔(مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح، ۲/۲۴۲، حدیث: ۵۱۵۷ )
حکیمُ الاُمَّت حضر ت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فر ما تے ہیں:یعنی بکری کامردار بچّہ کوئی چار آنے میں بھی نہیں خریدتا کہ اس کی کھال بیکار اور گوشت وغیرہ حرام ہے،اسے کون خریدے!صوفیائے کرام (رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن)فرماتے ہیں:دنیا دار کو تمام جہان کے مُرشِد(ہدایت دینے والے)ہدایت نہیں دے سکتے،تَارِکُ الدُّنْیا(دنیا کو چھوڑنے