Book Name:Duniya Ki Muhabbat Ki Mazammat
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،18دسمبر 2025ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
مصافحہ و معانقہ کی بقیہ سنتیں اور آداب
حکمت آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دور ہوتی ہے۔(101مدنی پھول، ص7) * دونوں طَرَف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں، مصافحہ دو ہاتھ سے کرنا سنّت ہے، بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنّت نہیں۔ (101 مدنی پھول،ص8) *مُصافَحَہ کرتے (یعنی ہاتھ ملاتے) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے، ہرایک اپنا داہنا ہاتھ دوسرے کے دہنے سے یوں ملائے کہ ہرایک کا دہنا ہاتھ دوسرے کے دونوں ہاتھوں کے درمیان میں ہو۔ (ماخوذازبہارِ شریعت،ج3،ص471)*مصافحہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے انگوٹھے کو معمولی سا دبانا چاہئے۔ (بہارشریعت،ج3،ص471ماخوذاً) حکمت انگوٹھے میں ایک رَگ ہے کہ اس کے پکڑنے سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ (ماخوذ اَز بہارِ شریعت، ج3ص471) *بعض لوگ مصافحہ کرنے کے بعد خود اپنا ہاتھ چوم لیاکرتے ہیں یہ مکروہ ہے۔(بہارِ شریعت، 3/472) *معانقہ (یعنی گلے ملنا) سنّت ہے۔ (ماخوذ اَز فتاویٰ رضویہ، 8/614) *نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا استقبال کیا اور ان سے