Fazail o Ausaaf Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہ عنہ

Book Name:Fazail o Ausaaf Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہ عنہ

زیادہ تیزی کے ساتھ گُنَاہوں کو مٹا دیتا ہے اور نبی   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  پر سلام بھیجنا غلام آزاد کرنے سے اَفْضَل ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

بیان سننے کی نیتیں

فرمانِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم :اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

قبر میں سبز باغ

ایک نیک بزرگ فرماتے ہیں:میرا ایک پڑوسی(Neighbour)تھا، وہ بہت گنہگار تھا،یہاں تک کہ میں نے اس کی گُنَاہوں کی عادَت سے تنگ آ کر اپنا مکان بدل لیا اور اس سے دُور ہو گیا۔ (کچھ عرصے کے بعد مجھے خبر مِلی کہ میرا وہ پڑوسی وفات پا گیا ہے) اس کے انتقال کے بعد ایک شخص میرے پاس آیا، وہ بہت لمبے قد کا تھا، اس کی لمبائی دیکھ کر مجھے ڈر محسوس ہوا۔ اس نے مجھے کہا: میرے ساتھ چلئے! میں اس کے ساتھ چل پڑا، وہ شخص مجھے


 

 



[1]...تاریخِ بغداد،جلد:7 ،صفحہ:172۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔