Fazail o Ausaaf Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہ عنہ

Book Name:Fazail o Ausaaf Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہ عنہ

کی تصاویر والے اسٹیکر ز اپنے کپڑو ں پر لگائیں ،نہ ہی گھروں میں آویز اں کریں۔ *اپنے بچوں کو ایسے ”بابا سوٹ“ نہ پہنا ئیں جن پر جانوروں اور انسانوں کے فوٹو بنے ہوئے ہوتے ہیں۔* خواتین اپنے شوہر کے لئے جائز اشیاء کے ذریعے ،مگر گھر کی چار دیواری میں زینت کریں لیکن میک اپ کر کے اور بن سنور کے گھر سے باہر نہ نکلا کریں کہ ہماری شفاعت فرمانے والے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : عورت پوری کی پوری عورت(یعنی چھپانے کی چیز) ہے جب کوئی عورت باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کوجھانک جھانک کردیکھتا ہے ۔(ترمذی ،کتاب الرضاع،باب(۱۸)، حدیث۱۱۷۶، ۲/۳۹۲) * ننگے سر پھرنا سنت نہیں ہے ۔ لہٰذا اسلامی بھائیوں کوچاہيے کہ اپنے سر پر عمامہ شریف کا تاج سجائے رکھیں کہ یہ اپنی امت کے غم میں آنسو بہارے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نہایت ہی میٹھی سنت ہے ۔  ( ماخوذ ازبہار شریعت،حصہ۱۶،ص۵۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

*کسی قوم سے خطرے کے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”کسی قوم سے خطرے کے وقت  کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ  دُعایہ ہے:

اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِی نُحُوْرِہِمْ  وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِ ھِمْ۔

ترجَمہ: اے اللہ ہم تجھے دشمنوں کے مقابل کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔ (مدنی پنج سورہ، ص220)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد