Fazail o Ausaaf Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہ عنہ

Book Name:Fazail o Ausaaf Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہ عنہ

ترغیب ارشاد فرماتے ہیں،بلکہ رسالے کا مطالعہ کرنےاورسننے والوں اور والیوں کو دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں، لہٰذا آپ بھی   ہمت  کیجئے اور امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی دعاؤں میں سے حصہ پانے کے لئے امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے یا سننے کا معمول بنالیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 72 نیک اعمال نامی رسالے میں ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے/سننے کی ترغیب پر مشتمل ایک نیک عمل بھی موجود ہے،چنانچہ نیک عمل نمبر63 ہے:کیا اس بار کا ہفتہ وار رِسالہ پڑھ یا سن لیا؟

اللہ کریم ہم سب کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سُننے کی توفیق نصیب فرمائے۔

اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَمَنْ اَحَبَّنِیْ كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

زینت کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو !آیئے زینت کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں: *انسان کے بالوں کی چوٹی بنا کر عورت اپنے بالوں میں گوندھے، یہ حرام ہے۔ حدیث مبارک میں اس پر


 

 



[1]...تاریخ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔