Fazail o Ausaaf Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہ عنہ

Book Name:Fazail o Ausaaf Siddiq e Akbar رَضِیَ اللہ عنہ

کہ ہم مرتے وقت بھی مسلمان ہوں۔خدانخواستہ (اللہ نہ کرے) اگر مرتے وقت ایمان سلامت نہ رہا، آخری عمر میں جہنمیوں والے کاموں میں مَصْرُوف ہو گئے تو سخت آزمائش ہو جائے گی۔ایک طَوِیْل حدیثِ پاک میں اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَوْلادِ آدم مختلف طبقات پر پیدا کی گئی، ان میں سے بعض مؤمن پیدا ہوئے، حالتِ ایمان پر زِندہ رہے اور مؤمن ہی مریں گے۔ بعض  غیر مسلم پیدا ہوئے،  حالتِ کفر پر زِندہ رہے اور غیر مسلم ہی مریں گے۔ جبکہ بعض وہ ہیں جو مؤمن پیدا ہوئے، مؤمنانہ زندگی گزاری مگر غیر مسلم ہو کر مریں گے، بعض غیر مسلم  پیدا ہوئے، غیر مسلم زندہ رہے اور مؤمن ہو کر دُنیا سے جائیں گے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار رسالہ مطالعہ

پیارے اسلامی بھائیو!اپنے دل میں صحابہ و اہلِ بیت کی محبت پانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وار رسالہ مطالعہ بھی ہے، صحابہ و اہلِ بیت کی محبت بڑھانے کے جہاں اور بھی  کئی ذرائع ہیں وہیں ایک زبردست ذریعہ مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)  کی کتب  و رسائل کا مطالعہ کرنا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیر ِ اہلِ سُنَّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے ایک رسالے کا مطالعہ کرنےاورسننے کی نہ صرف


 

 



[1]...ترمذی، کتابُ الفِتَن، باب ما اخبر النبی ...الخ،صفحہ:528، حدیث:2191۔