Book Name:Amal Ka Ho Jazba Ata Ya Ilahi
عَلَیْنَا كِسَفًا اَوْ تَاْتِیَ بِاللّٰهِ وَ الْمَلٰٓىٕكَةِ قَبِیْلًاۙ(۹۲) اَوْ یَكُوْنَ لَكَ بَیْتٌ مِّنْ زُخْرُفٍ اَوْ تَرْقٰى فِی السَّمَآءِؕ-وَ لَنْ نُّؤْمِنَ لِرُقِیِّكَ حَتّٰى تُنَزِّلَ عَلَیْنَا كِتٰبًا نَّقْرَؤُهٗؕ-(پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:90-93)
باغ ہو پھر تم ان کے درمیان خوب نہریں جاری کر دو یا تم ہم پر آسمان ٹکڑے ٹکڑے کر کے گِرا دو جیسا تم نے کہا ہے یا اللہ اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لے آؤ یا تمہارے لئے کوئی سونے کا گھر ہو یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ اور ہم تمہارے چڑھ جانے پر بھی ہر گز ایمان نہ لائیں گے، جب تک ہم پر کوئی ایک کتاب نہ اُتارو، جو ہم پڑھیں۔
یہ کفّار کے 6سُوال ہیں: (1):ہمارے لیے زمین سے چشمہ بہا دیجیے! (2):آپ کھجوروں اور انگوروں کے مالِک ہوں، جن کے درمیان نہریں بہیں (3):ہم پر آسمان ٹکڑے ٹکڑے کر کے گِرا دیجیے! (4):اللہ پاک اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لے آئیے! (5):آپ کے لیے سونے کا گھر ہو (6):ہم پر کوئی کتاب اُترے، جس میں بیان ہو کہ آپ اللہ کے نبی ہیں۔
اگر ایسا کریں گے تو ہم اِیْمان لے آئیں گے۔ غیر مسلموں نے جب ایسے سُوالات اور غلط سلط مُطالبات کیے، اِس پر یہ آیتِ کریمہ نازِل ہوئی۔([1])
آیتِ کریمہ کی مُخْتصَر وضاحت
اللہ پاک نے فرمایا:
سُىٕلَ مُوْسٰى مِنْ قَبْلُؕ- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:108)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تم