Book Name:Amal Ka Ho Jazba Ata Ya Ilahi
سُنائے تو اُسے قبول کر لیں اور سُنانے والے کا احسان مانیں، اُسے قبول کرنے میں شرم محسوس نہ کریں، وہ لوگ عرشِ اِلٰہی کے سائے میں جلدی پہنچ جائیں گے۔([1])
اللہ پاک ہمیں بھی حق بات قبول کرنے اور اس پر عَمَل پیرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔
پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ایک بڑی پیاری دُعا ہے:
اللہمَّ اَرِنِی الْحَقَّ حَقًا وَّارْزُقْنِیْ اِتْبَاعَہٗ وَ اَرِنِی الْبَاطِلَ بَاطِلاً وَّارْزُقْنِیْ اِجْتِنَابَہٗ
ترجمہ: اے اللہ پاک! مجھے حق کو حق دیکھنے اور اس کی پیروی کی توفیق نصیب فرما، باطِل کو باطِل ہی دیکھنے اور اس سے بچنا نصیب فرما۔([2])
یقیناً پیارے مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو باطِل سے بہت دُور، حق ہی حق کے پیروکار بلکہ خُود سراپا حق ہیں۔ یہ دُعا ہماری تعلیم کے لیے ہے۔ ہمیں چاہیے کہ وقتاً فوقتاً یہ دُعا مانگا بھی کریں اور اُس کے تقاضے پر عَمَل بھی کیا کریں۔ اللہ پاک توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
القرآن الکریم موبائل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran Al kareem (القرآن الکریم)۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں *مکمل قرآنِ پاک پڑھنے *اور مختلف قاریوں کی آواز میں قُرآنِ کریم سُننے کی سہولت موجود ہے *اِس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سُورۃ یا آیت کو Bookmark