Book Name:Amal Ka Ho Jazba Ata Ya Ilahi
بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: نمازمیں سَدَل مکروہ تحریمی ہے۔
وضاحت: یہ بہت اَہَم مسئلہ ہے، بہت سارے لوگ اس میں غلطی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ لہٰذا سَدَل کیا ہے؟ اسے تَوَجُّہ سے سمجھ لیجئے! سَدَل کا لفظی معنیٰ ہے: لٹکانا۔ شریعت میں کپڑے کو رائِج استعمال کے خِلاف لٹکانا سَدَل کہلاتا ہے۔([1]) مثلاً: چادر یا شال وغیرہ کندھوں پر اس طرح لٹکا لینا کہ اس کے دونوں کنارے لٹکتے رہیں۔ یہ سَدَل کی ایک صُورت ہے۔([2]) ہاں! اگر چادر کے ایک سِرے کو بَل دے کر دوسرے کندھے پر ڈال لیا، جسے بُکَّل مارنا بھی کہتے ہیں، یہ سَدَل نہیں ہے۔ یاد رکھئے! نماز میں سَدَل مکروہِ تحریمی (اور گُنَاہ) ہے اور اس سے نماز واجبُ الْاِعَادَہ ہو جاتی ہے (یعنی ایسی نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہے)۔([3]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے