Amal Ka Ho Jazba Ata Ya Ilahi

Book Name:Amal Ka Ho Jazba Ata Ya Ilahi

اَمْ تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَسْــٴَـلُوْا رَسُوْلَكُمْ كَمَا

اپنے رسول سے ویسے ہی سوال کرو جیسے اس سے پہلے موسیٰ سے کئے گئے۔

یعنی اے لوگو! رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  تمہاری ہدایت کے لیے تشریف لائے ہیں، کیا تم اِن سے ایسے ہی سُوال کرو گے، جیسے پہلے حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام  سے سُوالات ہوئے تھے۔

حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام  کو یہود نے کہا تھا:

لَنْ نُّؤْمِنَ لَكَ حَتّٰى نَرَى اللّٰهَ جَهْرَةً (پارہ:1، سورۂ بقرہ:55)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:ہم ہر گز تمہارا یقین نہ کریں گے جب تک اعلانیہ خُدا کو نہ دیکھ لیں۔

ایک مرتبہ یہود نے کچھ لوگوں کو بُت پرستی میں مُبْتلا دیکھا تو بولے:

یٰمُوْسَى اجْعَلْ لَّنَاۤ اِلٰهًا كَمَا لَهُمْ اٰلِهَةٌؕ- (پارہ:9، سورۂ اعراف:138)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اے موسیٰ! ہمارے لئے بھی ایسا ہی ایک مَعبُوْد بنا دوجیسے ان کے لئے کئی معبود ہیں۔

یعنی اے موسیٰ! جیسے اِن لوگوں نے خُدا بنا رکھے ہیں، ہمیں بھی ایسا خُدا بنا دیجیے!

اللہ اکبر ! غور فرمائیے! یہ کیسے بیہودہ اور بُرے سُوالات تھے۔ اللہ پاک نے فرمایا: کیا اب تم مَحْبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  سے بھی ایسے ہی سُوالات کا اِرادہ رکھتے ہو، جیسے پہلے حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام  سے سُوالات کیے تھے۔ یاد رکھ لو!

وَ مَنْ یَّتَبَدَّلِ الْكُفْرَ بِالْاِیْمَانِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیْلِ(۱۰۸)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور جو ایمان کے بدلے کُفْر اِخْتیار کرے تو وہ سیدھے راستے سے