Book Name:Amal Ka Ho Jazba Ata Ya Ilahi
اور اگلے دِن بغیر اِعْلان کیے ہی جماعت 4:00 بجے کروا دیں تو واویلا کھڑا ہو جائے، لوگ اعتراضات شروع کر دیں گے کہ پہلے اِعْلان کیوں نہیں کیا گیا...؟
آپ صحابۂ کرام علیہم الرضوان کا جذبۂ اطاعت دیکھیے! اللہ اکبر ! وہاں صِرْف جماعت کا وقت نہیں بدلا جا رہا، قبلہ ہی تبدیل کر دیا گیا، پیشگی اِطلاع ہونا تو دُور کی بات، عین حالتِ نماز میں تبدیلی ہو رہی ہے، جب نماز شروع کی تھی، رُخ مسجدِ اَقصیٰ کی طرف تھا، 2رکعتوں کے بعد 180 ڈگری پر گُھوم گئے، آخری 2رکعتیں کعبہ کی طرف رُخ کر کے پڑھی گئیں۔
سوچنے کی بات ہے، نماز کے دوران تو بات کرنے کی اِجازت بھی نہیں ہوتی اور قبلہ تبدیلی کی وحی اُتری ہے، یہ تو صِرْف مَحْبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہی جانتے تھے، جب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے عین حالتِ نماز میں اپنا رُخِ اَنْور کعبہ شریف کی جانِب کیا تھا، صحابۂ کرام علیہم الرضوان کو کس نے بتایا تھا کہ رُخِ پاک پھیرنا کس مقصد سے ہے؟ کیسے پتا چلا کہ قبلہ تبدیل کر دیا گیا ہے...؟
یہ جذبۂ عشق تھا، جذبۂ عمل تھا، اُن کی یہ پاکیزہ سوچ تھی کہ ہم نے مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اِشاروں پر چلنا ہے *آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے رُخِ اَنْور پھیر لیا ہے، کیوں پھیرا؟ اِس سے بھی غرض نہیں؟ *پیشگی اِطلاع کیوں نہ دی گئی؟ اس سے بھی غرض نہیں *قبلہ کیوں تبدیل ہوا؟ اس سے بھی غرض نہیں *عین نماز ہی میں کیوں بدل دیا گیا؟ اس سے بھی غرض نہیں۔ بس محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے رُخِ انور پھیر لیا، مسجدِ اقصیٰ سے کعبہ شریف کی طرف رُخ فرما لیا، صحابۂ کرام علیہم الرضوان بھی اسی جانِب کو گُھوم گئے۔
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے جذبۂ اِطاعت و فرمانبرداری...!! ایسے ہی جذبے کی ہمیں بھی