Amal Ka Ho Jazba Ata Ya Ilahi

Book Name:Amal Ka Ho Jazba Ata Ya Ilahi

اب پیارے آقا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے عین حالتِ نماز ہی میں بیتُ المقدَّس سے کعبے کی طرف رُخ فرما لیا۔

مدینے شریف میں قبلے کا رُخ اور انداز سے ہے، سمجھانے کے لیے عرض کروں تو یُوں سمجھ لیجیے کہ پہلے رُخِ اَنْور شُمال کی طرف تھا تو اب بالکل اس کی سیدھ میں گُھوم کر رُخِ پاک جُنُوب کی طرف فرما لیا۔ یعنی پُورے 180ڈگری پر رُخ مبارک پھیرا اَور یہ پِھرنے کا مُعَاملہ کب ہوا، عین حالتِ نماز میں، ظُہر کی نماز ہے، 2رکعتیں ادا کی جا چکی ہیں، 2رہتی ہیں۔([1])

غور کا مقام ہے! 2رکعتیں پڑھنے میں دَیْر کتنی لگتی ہے...؟ ایسا بھی تو ممکن تھا کہ مَحْبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے حالتِ نماز میں خواہش فرمائی تو نماز پُوری ہونے کے بعد حکم دے دیا جاتا کہ اے حبیب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! اگلی نماز کعبے کی طرف رُخ کر کے ادا فرما لیجیے! لیکن قربان جائیے! اللہ پاک کو مَحْبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی خوشی پسند ہے اور رَبِّ کائنات اپنے مَحْبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    کی خواہش پُوری کرنے میں جلدی فرماتا ہے، لہٰذا 2رکعتیں مکمل ہونے کی بھی تاخیر منظور نہ کی گئی، عین حالتِ نماز ہی میں فورًا آپ کی مرضِی کو پُورا کر دیا گیا۔

جن کے سجدے کو محرابِ کعبہ جھکی                                 اُن بَھووں کی لَطافت پہ  لاکھوں سلام([2])

ہمارے ہاں جانتے ہیں کیا ہوتا ہے؟ کبھی جماعت کا وقت تبدیل کرنا ہو، مثلاً پہلے عصر کی نماز 4:15 پر ہوتی تھی، اب 4:00 بجے کرنی ہے، اِمام صاحِب ایک دِن پہلے اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہیں اور کرنا بھی چاہیے۔ بالفرض امام صاحِب اِعْلان کرنا بُھول جائیں


 

 



[1]...سبل الہدیٰ، جماع ابواب بعض حوادث...الخ، الباب السادس فی قصہ تحویل القبلہ، جلد:3، صفحہ:370۔

[2]...حدائقِ بخشش، صفحہ:                                       300۔